اتوار , ستمبر 13 2026
بریکنگ نیوز

دلجیت دوسانجھ کا آئندہ بھارت میں کنسرٹ نہ کرنے کا اعلان

بالی ووڈ کے معروف گلوکار دلجیت دوسانجھ نے آئندہ بھارت میں کنسرٹ نہ کرنے کا اعلان کردیا۔

دلجیت دوسانجھ نے ایک شو کے دوران بھارت میں آئندہ لائیو کنسرٹ  نہ کرنے کا اعلان کیا، جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دلجیت دوسانجھ شو کے دوران مداحوں کے سامنے کہتے نظر آرہے ہیں کہ میری انتظامیہ سے گزارش ہے کہ شو کا انفرااسٹرکچر بہتر کرے ورنہ میں آئندہ یہاں پر کبھی لائیو شو نہیں کروں گا۔

دلجیت دوسانجھ نے مزید کہا کہ میں آئندہ کوشش کروں گا کہ مداحوں کے سامنے پرفارم کرسکوں اسٹیج مداحوں کے بیچ میں ہونا چاہیے، اگر ایسا نہیں ہوا تو میں شو نہیں کروں گا، جس پر مداحوں نے شور مچاکر ان کی بات کی تائید کی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

زامل کی منافقت کو ظاہر کرتا در نجات ڈرامے کا منظر، زامل اور زریاب کے کردار

زامل کی منافقت: “در نجات” میں زریاب کے ماضی پر تنقید پر شائقین مشتعل

زامل کی منافقت اس وقت سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آئی جب اے آر وائے …