منگل , اکتوبر 14 2025

بلوچستان کےبالائی علاقوں میں شدید سردی

بلوچستان کےبالائی علاقوں میں شدید سردی کا سلسلہ جاری ہے،

پاک ایران اور پاک افغان سرحدی علاقوں میں سائبیرین ہوائیں چلنے سے نظام زندگی مفلوج ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق وادی زیارت، شیلا باغ، خواجہ عمران رینج میں درجہ حرارت منفی 10 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

چمن، قلعہ عبداللّٰہ، پشین، توبہ اچکزئی، توبہ کاکڑی میں پارہ منفی 6 ریکارڈ رہا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم سرد جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

سمندری کیبل کی مرمت سے انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا امکان

پی ٹی سی ایل کے مطابق بین الاقوامی کیبل کی مرمت کا کام آج صبح …