وزیر اعظم شہباز شریف ’’ون واٹر سمٹ‘‘ میں شرکت کیلئے آج اور کل ( 3 اور 4 دسمبر ) سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔
یہ وزیر اعظم شہباز شریف کا رواں برس کے دوران سلطنت کا 5 واں دورہ ہوگا۔
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سعودی عرب، فرانس، قازقستان اور عالمی بینک کے اشتراک سے منعقدہ سمٹ کا مقصد عالمی تعاون کو فروغ دینا اور اعلیٰ سطح پر سیاسی وعدوں کے ذریعے آبی وسائل کے انتظام کیلئے مربوط بین الاقوامی نقطہ نظر کو فروغ دینا ہے،
وزیراعظم سربراہی اجلاس میں کلیدی خطاب کریں گے جس میں تازہ پانی کے وسائل اور آبی زمینوں کے تناظر میں بحالی، تحفظ اور موافقت پر توجہ دی جائیگی۔