ہفتہ , ستمبر 12 2026
بریکنگ نیوز

دوسرا ٹی ٹوئنٹی : پاکستان اور زمبابوے کے درمیان آج ہوگا

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج بلاوائیو میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان نے وننگ کمبی نیشن کو برقرار رکھا ہے، گرین شرٹس کو تین میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

دوسرے ٹی ٹوئنٹی کے لیے پاکستان کی فائنل الیون کا اعلان بھی کردیا گیا ہے جس کے مطابق سلمان علی آغا کپتان ہوں گے۔

دیگر کھلاڑیوں میں صائم ایوب، عمیر بن یوسف، عثمان خان، طیب طاہر، عرفان خان، جہانداد خان، عباس آفریدی، حارث رؤف، ابرار احمد اور سفیان مقیم شامل ہیں۔

پاکستانی وقت کے مطابق میچ شام ساڑھے چار بجے شروع ہوگا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پیٹرولیم لیوی میں کمی سے متعلق تجویز اور پیٹرول پمپ پر ایندھن کی قیمتوں کو ظاہر کرتا ہوا بورڈ

پیٹرولیم لیوی میں کمی: حکومت کا 1500 ارب روپے کے متبادل ذرائع آمدن کا منصوبہ زیرِ غور

حکومت جماعتِ اسلامی کی اس تجویز پر غور کر رہی ہے جس کے تحت پیٹرولیم …