بدھ , جون 17 2026

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی سروسز ڈاؤن

پاکستان میں یوٹیوب کی سروسز بھی متاثر، صارفین پریشان

پاکستان میں فیس بک، یوٹیوب اور ایکس (ٹوئٹر) سمیت سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی سروسز ڈاؤن ہوگئیں۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی سروسز ڈاؤن ہونے سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ایکس (ٹوئٹر)، فیس بک سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی سروسز چند گھنٹے سے ڈاؤن ہیں، پاکستان میں یوٹیوب کی سروس بھی انتہائی سست ہوگئی ہے۔

صارفین کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا سروسز ڈاؤن ہونے سے مشکلات کا سامنا ہے، ویڈیو، تصاویر اور پیغامات اپ لوڈ کرنا مشکل ہوگیا ہے جبکہ معلومات تک رسائی بھی متاثر ہورہی ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

اینتھروپک کے دو جدید اے آئی ماڈلز بند

امریکی حکم پر غیر ملکی صارفین کی رسائی ختم امریکی مصنوعی ذہانت کمپنی اینتھروپک نے …