پیر , دسمبر 1 2025

اسلام آباد میں کل بھی تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان

پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن نے پی ٹی آئی احتجاج کے پیش نظرکل بھی اسلام آباد میں سکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

سیکرٹری جنرل پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن عبدالوحید کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے پرائیویٹ سکول کل بھی بند رہیں گے ،

موجودہ صورتحال کے پیش نظر بچوں کے لئے رسک نہیں لے سکتے۔

یاد رہے آج بھی اسلام آباد، راولپنڈی ، مری میں تحریک انصاف کے احتجاج کے باعث  تعلیمی ادارے بند تھے،

آئے روزتعلیمی اداروں کی بندش کے باعث طلبہ و طالبات کی پڑھائی کا شدید حرج ہورہا ہے۔

والدین نے مطالبہ کیا ہے کہ مسئلے کا مستقل حل نکالا جائے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پنجاب میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات 2026 کا شیڈول جاری

پنجاب کے محکمہ تعلیم نے تعلیمی سال 2026 کے لیے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے سالانہ …