google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 جاوید شیخ کے ساتھ لڑکیوں سے دوستی کا مقابلہ رہتا تھا: سید نور - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

جاوید شیخ کے ساتھ لڑکیوں سے دوستی کا مقابلہ رہتا تھا: سید نور

پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور ہدایتکار سید نور نے اپنی جوانی کے دنوں کے دلچسپ قصے سناتے ہوئے سب کو محظوظ کر دیا۔

حال ہی میں وہ پی ٹی وی کے ایک پروگرام میں مہمان کے طور پر شریک ہوئے، جہاں انہوں نے اپنے کیریئر اور ذاتی زندگی کے حوالے سے کھل کر بات کی۔

سید نور نے مزاحیہ انداز میں کہا، “میرا اور جاوید شیخ کا لڑکیوں سے دوستی کا مقابلہ رہتا تھا، لیکن میں ہی جیتتا تھا کیونکہ جاوید شادیاں کرتا تھا اور میں صرف دوستیاں بناتا تھا۔”

ہدایتکار نے مزید کہا کہ انہوں نے شادی صرف اسی لڑکی سے کرنی تھی جس سے محبت ہوئی اور جب محبت ہوئی تو شادی بھی کر لی۔

اپنی اہلیہ اور سابقہ مشہور اداکارہ صائمہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے سید نور نے ان کی ذہانت اور مشاہدہ کرنے کی غیر معمولی صلاحیتوں کی تعریف کی اور کہا “صائمہ بہت ذہین ہیں اور ان کی یادداشت کمال کی ہے۔”

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …