google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ہائی سپیڈ انٹرنیٹ کیلئے قومی فائبرآئزیشن پالیسی پر کام شروع - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

ہائی سپیڈ انٹرنیٹ کیلئے قومی فائبرآئزیشن پالیسی پر کام شروع

وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے ہائی سپیڈ انٹرنیٹ کیلئے قومی فائبر آئزیشن پالیسی پر کام شرو ع کر دیاہے۔

دستاویز کے مطابق  قومی فائبرآئزیشن پالیسی کے تحت مقامی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا گیاہے ،

ڈیجیٹل ضروریات پوری کرنے کیلئے تیزرفتار انٹرنیٹ انفراسٹرکچر لگایا جائے گا، قومی فائبرآئزیشن سے براڈ بینڈ کوریج میں اضافہ ملے گا،

فائبر آئزیشن پالیسی شہری اور دیہی علاقوں کے درمیان ڈیجیٹل تقسیم ختم کرے گی،  پالیسی ملک میں فائیو جی ٹیکنالوجی کو سپورٹ کرنے کے لیے تیار کی گئی ہے۔

تعلیم، صحت اور ای گورننس میں سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ ملے گا،

آپٹیکل فائبر اور دیگر آلات کیلئے پاکستانی کمپنیوں کو ترجیح دی  جائے گی،  ملک میں لانگ ہال آپٹیکل فائبر 75 ہزار 967 کلو میٹر ہے،

ملک میں میٹرو آپٹیکل فائبر 1 لاکھ 35 ہزار 506 کلومیٹر ہے،  قومی فائبرآئزیشن پالیسی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کیلئے اہم کردار ادا کرے گی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

موبائل انٹرنیٹ کی رفتار میں 28 فیصد اضافہ ہوا: پی ٹی اے کا دعویٰ

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن (پی ٹی اے) نے سال 2024 کی رپورٹ جاری کرتے ہوئے …