google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پی ٹی آئی احتجاج کچلنے کیلئے حکومت کے انتہائی اقدام - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

پی ٹی آئی احتجاج کچلنے کیلئے حکومت کے انتہائی اقدام

راولپنڈی پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 24 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی بنالی۔

دوسری جانب محسن نقوی نے اسلام آباد کی طرف رخ کرنے والوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت نے واضح حکم دیا ہے کہ کسی احتجاج کی اجازت نہیں، اس لیے اگر یہ اسلام آباد آتے ہیں تو دیکھ لیں گے۔

علاوہ ازیں حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ موٹرویز آج رات 8 بجے سے بند کر دی جائیں گی۔ اسلام آباد کے تمام ہاسٹلز بند کروا دیے گئے۔

اسلام آباد میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قانون کے پابند ہے اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے پر سو فیصد عمل درآمد کیا جائے گا۔

محسن نقوی نے واضح کیا کہ کسی بھی شخص کو اسلام آباد میں احتجاج یا دھرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا، ”عدالت نے واضح حکم دیا ہے کہ کسی احتجاج کی اجازت نہیں۔“

انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ دھرنے کے لیے آ رہے ہیں، وہی ذمہ دار ہوں گے۔ اس کے علاوہ، انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کا اڈیالہ جیل میں کوئی رابطہ نہیں ہے۔

محسن نقوی نے خیبر پختونخوا (کے پی) میں امن کی صورتحال کو صوبائی حکومت کی ذمہ داری قرار دیتے ہوئے کہا کہ ”میں خود کہتا ہوں کہ دکان، کاروبار، سڑک اور موبائل سروس بند نہیں ہونی چاہیے۔“

وزیر داخلہ نے یہ بھی کہا کہ وہ آج وزیراعظم سے بات کریں گے اور جو ہدایت ملیں گی، ان پر عمل کریں گے۔ انہوں نے یہ انتباہ بھی دیا کہ ”اگر یہ اسلام آباد آتے ہیں تو دیکھ لیں گے۔“

حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ موٹرویز 22 نومبر کی رات 8 بجے سے بند کر دی جائیں گی۔ آئی جی موٹروے نے موٹروے پولیس کو اس حوالے سے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

موٹروے پولیس کے مطابق، ایم 1، ایم 2، ایم 3، ایم 4، ایم 11، اور ایم 14 کو روڈ مرمت کے باعث بند کیا جا رہا ہے۔

یہ بندش پشاور سے اسلام آباد اور لاہور سے اسلام آباد کی موٹرویز پر رہے گی۔ اس کے علاوہ، لاہور سے عبالحکیم اور پنڈی بھٹیاں سے ملتان تک بھی موٹروے بند رہے گی۔

پولیس نے عوام کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس صورتحال کے پیش نظر اپنی سفری منصوبہ بندی کریں۔

علاوہ ازیں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کی کال کے معاملے پر جڑواں شہروں میں چلنے والی میٹروبس سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

میٹروبس سروس چوبیس نومبرکومکمل طور پربند رہے گی۔ میٹروبس سروس صدر اسٹیشن تا پاک سیکریٹریٹ اسٹیشن تک بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر میٹروبس سروس مکمل طور پر بند کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی احتجاج کو روکنے اور کارکنوں کو منتشر کرنے کے لیے 4888 اہلکار تعینات ہوں گے، راولپنڈی شہر میں 5 ایس پیز، 21 ڈی ایس پیز، 84 انسپیکٹر اور ایس ایج اوز تعینات کیے جائیں گے، ہر تھانے کے مختص کردہ پوائنٹس پر 6 آنسو گیس گن اور 500 آنسو گیس کے شیل موجود ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہر پوائنٹ پر نفری کے پاس 2 گن 12 بور اور 100 ربڑ کی گولیاں دی جائیں گی، اضافی ربڑ کی گولیوں اور آنسو گیس کے شیل کے لیے خصوصی ٹیم اسٹینڈ بائی ہوگی، دوران ڈیوٹی افسران اور اہلکار موبائل فون کے ہمراہ لے جانے پر پابندی ہوگی، افسران اور اہلکار دیگر اسلحہ اپنے ہمراہ نہیں رکھیں گے۔

ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں کسی بھی کارکن کو داخل نہیں ہونے دیا جائے گا، راول ڈویژن میں 40 سے زائد مقامات پر رکاوٹیں راستوں کو بلک کیا جائے گا، راول ڈویژن میں 12 خصوصی ٹیمیں بھی مختلف مقامات پر تعینات رہے گی، کینٹ سرکل میں 14 مقامات پر رکاوٹیں لگا کر نفری کو تعینات کیا جائے گا، ٹیکسلا سرکل میں 7 مقامات پر رکاوٹیں کھڑی کی جائیں گی جبکہ براہمہ انٹر چینج، پسوال انٹر چینج پر بھی رکاوٹیں کھڑی کی جائیں گی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ایم 2، اولڈ ٹول پلازہ، ایم 1، فتح جنگ ٹول پلازہ ٹھلیاں انٹر چینج تا چکری انٹر چینج تک بھی آمد و رفت بند ہوگی، صدر سرکل میں 13 مقامات پر پولیس کی جانب سے رکاوٹیں لگائی جائیں گی، میٹرو بس کی حفاظت کے لیے ہر اسٹیشن پر متعلقہ تھانوں کی خصوصی ٹیمیں سامان سے لیس تعینات ہوگی، 8 خصوصی ٹیمیں میٹرو ٹریک کے اوپر تعینات ہوگی، خصوصی ٹیم کے پاس آنسو گیس کے شیل اور ربڑ کی گولیاں ہوگی،

ایلٹ فورس اور ڈولفن فورس پر مشتمل 2،2 خصوصی ٹیمیں سی پی او اور ایس ایس پی راؤل پنڈی کے ہمراہ ہوں گی، راولپنڈی کے تمام اسپتالوں کے ایمرجنسی میں بھی پولیس کی خصوصی ٹیمیں تعینات ہوگی، کسی بھی ہنگامی صورتحال میں خصوصی پلان بھی تشکیل دیا گیا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …