google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 آخری ٹی ٹوئنٹی میچ آج ہوبارٹ میں کھیلا جائے گا - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

آخری ٹی ٹوئنٹی میچ آج ہوبارٹ میں کھیلا جائے گا

وائٹ واش سے بچنے کے لیے شاہین کینگروز کا شکار کرنے کو تیار،

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ آج ہوبارٹ میں کھیلا جائے گا۔

 تین میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

دوسرے میچ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی ناقص فیلڈنگ اور سلو بیٹنگ شکست کا سبب بنی۔

سابق کپتان بابر اعظم کی کار کردگی بدستور خراب ہے، تاہم کپتان رضوان پر امید ہیں کہ تیسرے میچ میں جیت پاکستان کی ہوگی۔

واضح رہے کہ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں حارث رؤف نے اہم سنگ میل عبور کیا، میچ میں 4 وکٹیں لینے والے حارث رؤف مشترکہ طور پر پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے ہیں۔

حارث رؤف نے 72 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 107 وکٹیں لی ہیں، شاداب خان بھی 96 میچز میں 107 وکٹیں لے چکے ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …