google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پنجاب، اسموگ اور دھند کے باعث مختلف موٹرویز کئی مقامات سے بند - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

پنجاب، اسموگ اور دھند کے باعث مختلف موٹرویز کئی مقامات سے بند

اسموگ پرانا مسئلہ ہے راتوں رات حل نہیں ہوگا، مریم نواز

پنجاب کے میدانی علاقوں میں اسموگ اور دھند کے باعث مختلف موٹرویز کو کئی مقامات سے بند کردیا گیا ہے۔

ترجمان سٹی ٹریفک اور موٹروے پولیس کے مطابق اسموگ اور دھند کے باعث حد نگاہ کم ہونے پر موٹروےایم 2 کو لاہور سے شیخوپورہ تک، موٹروے ایم 4 کو لاہور سے درخانہ تک اور ایم 11سیالکوٹ موٹروے کو سمبڑیال تک بند کر دیاگیا ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لیے بند کیا جاتا ہے۔

روڈ یوزرز اسموگ اور دھند سیزن میں دن کے اوقات میں سفر کو ترجیح دیا کریں،

رات کو سفر کرنا پڑے تو گاڑی کے آگے اور پیچھے فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اسموگ کا مسئلہ برسوں پرانا ہے، راتوں رات حل نہیں ہوگا۔

جنیوا سے لندن پہنچنے پر میڈيا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ ماضی میں اسموگ کے مسئلے کو سنجیدہ نہیں لیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی معیشت بہتر ہورہی ہے، اچھی خبریں آرہی ہیں کہ پاکستان جلد مشکلات سے نکل آئے گا۔

دوسری جانب وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اسموگ پر انتظامیہ، نوکر شاہی اور ایگزیکٹو نے سب کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شور مچایا جاتا ہے کہ چاول کی فصل کی باقیات جلانے سے اسموگ ہوتی ہے، یہ بھی کہا جاتا ہے کہ اسموگ بھارت سے آتی ہے۔ 

خواجہ آصف نے کہا کہ فصلوں کی باقیات تو موہن جو داڑو کے دور سے جلائی جارہی ہیں، لاہور میں سب سے زیادہ گرین ہاؤس گیسز کا اخراج ٹرانسپورٹ سے ہوتا ہے جو 127 ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …