google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پاکستان کرکٹ بورڈ کے ICC سے 10 سوالات - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ICC سے 10 سوالات

امید ہے جلد بھارت کرکٹ کھیلنے پاکستان آئے گا، نواز شریف

بھارتی میڈیا چیمپئنز ٹرافی جنوبی افریقا منتقل کرنے کا پروپیگنڈا کررہا ہے جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کو خط لکھا ہے اور دس کے قریب سوالات پوچھے ہیں جن میں دریافت کیا گیا ہے کہ بھارت چیمپیئنز ٹرافی کےلیے پاکستان کیوں نہیں آنا چاہتا۔ 

بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کھیلنے پر انکار کے حوالے سے پاکستانی حکومت کے سخت موقف سے آگاہ کرتے ہوئے بھارت سے وجوہات جاننے کی کوشش کی ہے۔ 

خط کے متن کے مطابق دیگر ٹیمیں پاکستان آسکتی ہیں تو بھارت کو کیا مسئلہ ہے۔، بھارت کے بغیر بھی پاکستان چیمپئنز ٹرافی کروا سکتے ہیں، بھارت اگر پاکستان نہیں آیا تو پاکستان آئندہ کسی آئی سی سی اور ایشین کرکٹ کونسل ایونٹ میں بھارت کے خلاف کرکٹ میچ نہیں کھیلے گا،

آئی سی سی ذرائع کا کہنا ہے کہ تنازع کی صورت میں چیمپئنز ٹرافی کا فیصلہ بورڈ میٹنگ میں ہوگا، پاکستان سے منتقلی کیلئے رائے شماری ضروری ہوگی۔ آئی سی سی جمعہ کو بھیجی گئی ای میل پر پی سی بی کے جواب کا منتظر ہے ،اس کا اگلا لائحہ عمل جواب پر منحصر ہوگا۔

بھارتی میڈیا اب یہ پروپیگنڈا کر رہا ہے کہ اگر پاکستان چیمپئنز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلنے پر راضی نہیں ہوتا ہے تو اس کے انکا پر پاکستان سے اس ٹورنامنٹ کی میزبانی چھینی جا سکتی ہے۔

فروری میں جنوبی افریقا میں ٹی ٹوئنٹی لیگ شیڈول ہوتی ہے جس کی وجہ سے آئی سی سی میگا ایونٹ کے لیے اسٹیڈیم ہی دستیاب نہیں ہوں گے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے انکار پر چیمپئنز ٹرافی کا متبادل میزبان جنوبی افریقاہوسکتا ہے تاہم اپنے پروپیگنڈے میں بھارتی میڈیا یہ بات بھول گیا کہ جنوبی افریقامیں فروری میں میگا ایونٹ کا انعقاد ممکن ہی نہیں ہو سکتا ہے۔

دوسری جانب چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی کے معاملے پر پی سی بی نے آئی سی سی کو خط لکھ دیا ہے جس میں بھارت کے پاکستان آنے سے انکار کی وجوہات مانگی گئی ہیں۔ 

ذرائع کاکہنا ہے کہ اس حساس معاملے میں پی سی بی قانونی مشاورت کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔پ

ی سی بی نے خط میں واضح کیا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی، ہائبرڈ ماڈل قبول نہیں، بھارت کے بغیر بھی پاکستان چیمپئنز ٹرافی کروا سکتے ہیں، بھارت کی جگہ کوئی اور ٹیم کو بھی بلوایا جاسکتا ہے۔

سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کا کہنا ہے کہ امید ہے جلد بھارت کرکٹ کھیلنے پاکستان آئیگا، بھارت سے تعلقات سنوارے جاسکتے ہیں اس میں کوئی دقت نظر نہیں آتی۔ 

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ بھارتی ٹیم کو چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کے لیے پاکستان ضرور آنا چاہیے تھا، بھارت کے ساتھ ماضی کے تعلقات سدھارنے کی ضرورت ہے۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف نے بھارت کی جانب سے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کیلئے پاکستان نہ آنے کے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اچھی بات ہوتی بھارتی ٹیم پاکستان آکر کھیلتی، امید ہے جلد ایسا وقت آئیگا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …