google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ہنی سنگھ کے ’جٹ مہکما‘ میں مہوش حیات کا گینگسٹر روپ - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

ہنی سنگھ کے ’جٹ مہکما‘ میں مہوش حیات کا گینگسٹر روپ

بھارتی ریپر و گلوکار یو یو ہنی سنگھ اور مہوش حیات کا گانا ’جٹ مہکما‘ ریلیز کردیا گیا، جس میں پاکستانی اداکارہ کو گینگسٹر کے روپ میں دکھایا گیا ہے۔

’جٹ مہکما‘ کا ٹیزر گزشتہ ہفتے ریلیز کیا گیا تھا اور 8 نومبر کو اس کی ویڈیو جاری کردی گئی۔

ٹی سیریز کے بینر تلے ریلیز کیے گئے گانے میں مہوش حیات کو جہاں گینگسٹر کے روپ میں دکھایا گیا ہے، وہیں انہیں بولڈ ڈریس میں قاتلانہ ادائیں بکھیرتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔

مذکورہ گانا ہنی سنگھ کے حال ہی میں ریلیز ہونے والے میوزک ایلبم ’گلوری‘ کا حصہ ہے لیکن اب اس کی ویڈیو جاری کی گئی ہے، پہلے صرف اسے آڈیو کی صورت میں پیش کیا گیا تھا۔

گانے میں مہوش حیات کو ہنی سنگھ کی محبوبہ کے روپ میں دکھایا گیا ہے۔

گانے میں ہنی سنگھ اور مہوش حیات کو ایک پرتعیش ہوٹل میں دوستوں کے ہمراہ پارٹی کرتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔

گانے میں مہوش حیات نے جہاں بولڈ ڈریس پہن کر شائقین کو محظوظ کیا، وہیں انہوں نے گینگسٹر کا روپ دھار کر حریفوں کو بھی مزے چکھائے۔

گانے کی ویڈیو کی ہدایات بھی ہنی سگھ نے دی ہیں، گانے میں مہوش حیات کے علاوہ دیگر خواتین کو بھی بولڈ روپ میں دکھایا گیا ہے۔

گانے کو بھارت کے ساتھ ساتھ پاکستانی شائقین کی جانب سے بھی سراہا جا رہا ہے، تاہم بعض صارفین نے مہوش حیات کے بولڈ لباس پر انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …