google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 موسم سرما میں تین ماہ کے پاور سبسڈی پیکج کا اعلان - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

موسم سرما میں تین ماہ کے پاور سبسڈی پیکج کا اعلان

وزیر اعظم شہباز شریف نے موسم سرما میں کم طلب کے سبب بجلی کے استعمال کی حوصلہ افزائی کے لیے تین ماہ کے پاور ریلیف پیکج کا اعلان کیا ہے۔

شاعر مشرق علامہ اقبال کے یوم پیدائش کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے موسم سرما کے تین مہینوں دسمبر، جنوری اور فروری کے لیے بجلی کی اضافی کھپت پر بجلی ریلیف پیکج دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ گھریلو صارفین کیلئے اضافی بجلی کی قیمت 26 روپے 07 پیسے فی یونٹ مقرر کی جائے گی۔

پاور ڈویژن نے بھی ایک بیان میں اس پیش رفت کی تصدیق کی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کم شدہ نرخ دسمبر 2024 سے فروری 2025 تک گھریلو، کمرشل اور صنعتی صارفین کو پیش کیے جائیں گے تاکہ موسم کے دوران بجلی کی طلب کو سنبھالا جاسکے اور معاشی ترقی کو آگے بڑھایا جاسکے۔

وزیراعظم کا یہ اعلان اس وقت سامنے آیا ہے جب نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ستمبر میں ایندھن کی قیمتوں میں ایڈجسٹمنٹ کے باعث بجلی کے نرخوں میں 1.28 روپے فی یونٹ کی کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کیا تھا۔

ستمبر میں نیپرا نے ایکس واپڈا ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کو 43 ارب 23 کروڑ روپے کے فنڈز فراہم کرنے کے لیے ستمبر سے نومبر تک ملک بھر میں بجلی کے نرخوں میں 1.743 روپے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی تھی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …