google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 نازیبا واٹس ایپ پیغام بھیجنے والے شخص کو 10 لاکھ جرمانے کی سزا - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

نازیبا واٹس ایپ پیغام بھیجنے والے شخص کو 10 لاکھ جرمانے کی سزا

وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت (فوسپا) نے نازیبا واٹس ایپ پیغام بھیجنے والے ملزم پر 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق نازیبا واٹس ایپ پیغام بھیجنے پر وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت فوزیہ وقار کا بڑا حکم سناتے ہوئے ملزم حسن علی خان لغاری کو ہراسانی کا مرتکب قرار دیا اور ملزم پر دس لاکھ روپے ہرجانہ عائد کر دیا۔

ایوانِ صدر نے بھی فوسپا کے فیصلے کی توثیق کر دی، وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت کے حکم کے فیصلے کیخلاف ملزم حسن علی خان لغاری کی اپیل ایوان صدر نے مسترد کردی جس کے بعد وفاقی محتسب کا  دس لاکھ روپے  جرمانے کا حکم برقرار رکھا گیا ہے۔

ترجمان وفاقی محتسب برائے ہراسیت کے مطابق سیدہ گلبدن شاہد نے فوسپا میں شکایت درج کروائی تھی، ملزم پر واٹس ایپ پر نازیبا اور نا مناسب پیغامات بھیجنے کا الزام تھا،ملزم نے تمام الزامات کی تردید کی تھی۔

 وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت نے ملزم کو خواتین کو کام کی جگہ پر ہراسانی سے تحفظ فراہم کرنے کے قانون کی خلاف ورزی کا مر تکب قرار دیا تھا  جس کی فیصلے کیخلاف ملزم نے ایوان صدر سے رجوع کیا تھا تاہم ترجمان کے مطابق ایوان صدر نے بھی ملزم کی اپیل مسترد کردی ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …