google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 دوسرا ون ڈے: پاکستان کا آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

دوسرا ون ڈے: پاکستان کا آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ایڈیلیڈ میں ٹاس جیتنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ پاکستان کی پلیئنگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ٹیموں نے پہلے ون ڈے میں اچھا کھیلا، اچھی فائٹ کی، پِچ دیکھنے میں اچھی لگ رہی ہے۔

اس موقع ہر آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے کہا کہ ہم ٹاس جیت جاتے تو پہلے بولنگ ہی کرتے، ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے، شان ایبٹ کی جگہ جوش ہیزل ووڈ کی واپسی ہوئی ہے۔

پاکستان ٹیم

کپتان محمد رضوان، عبداللّٰہ شفیق، صائم ایوب، بابر اعظم، کامران غلام، سلمان آغا، عرفان خان، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور محمد حسنین ٹیم کا حصہ ہیں۔

آسٹریلیا کو 3 میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

ون ڈے سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز بھی شیڈول ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …