google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 وزیراعظم آج سعودی عرب جائینگے، ولی عہد سے ملاقات متوقع - UrduLead
جمعرات , اپریل 3 2025

وزیراعظم آج سعودی عرب جائینگے، ولی عہد سے ملاقات متوقع

وزیراعظم شہبازشریف آج (منگل کو)سعودی عرب کا دورہ کریں گے، وہ 2 روزہ دورے پر ریاض پہنچیں گے ان کی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات بھی ہوگی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم آج 2 روزہ دورے پر سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچیں گے۔ شہبازشریف سعودی عرب کا دورہ مکمل کرکے قطر پہنچیں گے۔

وزیراعظم شہبازشریف قطر میں پاکستانی نمائش کا افتتاح کریں گے، وزیراعظم شہبازشریف کو دورہ قطر کی دعوت امیر قطر نے دی ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم 11 اور 12 نومبر کو عالمی موسمیاتی کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے، موسمیات پر عالمی کانفرنس آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ہوگی۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف اسموگ یا سیلاب جیسے مسائل پر عالمی توجہ دلائیں گے، کاپ 29 میں عالمی رہنما اور مالیاتی اداروں کے سربرہان شریک ہوں گے۔

دورے کے دوران وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدرالیام علیوف سے ملاقات ہوگی، اس کے علاوہ دیگر ممالک کے سربراہان سے بھی شہباز شریف کی ملاقاتیں متوقع ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

سونم باجوہ کی بھی سجل علی کو عید مبارک

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی کے نئے اور دلکش انداز کی ویڈیو …