ہفتہ , مئی 2 2026

اسموگ کے تدارک کے لیے چین سے مدد

چینی ماہرین ماحولیات کے وفد جلد پنجاب کا دورہ کریں گے

پنجاب حکومت نے اسموگ کے تدارک کے لیے چین سے مدد مانگ لی،چینی ماہرین ماحولیات کے وفد جلد پنجاب کا دورہ کریں گے،دس اضلاع میں کل جزوی لاک ڈاون ہوگا۔

لاہورمیں اسموگ کی صورتحال بہتر نہ ہوسکی۔شہر کے مختلف علاقوں میں ائیر کوالٹی انڈکس تین سو سے زائد رہا۔صوبائی دارالحکومت آج بھی دنیا کے آلودہ ترین شہروں پردوسرے نمبر پر رہا،شہر کے مختلف علاقوں میں ایئرکوالٹی انڈیکس تین سو سے زائد ریکارڈ کیا گیا۔

فضائی آلودگی کے باعث سانس اور گلے کے مریضوں کی تعداد بھی بڑھنے لگی۔ 24گھنٹوں کےدوران تین ہزار دو دو چھہتر افراد سرکاری اسپتالوں میں پہنچے۔وزیر صحت نے شہریوں سے ہراحتیاطی تدابیر اپنانے کی اپیل کی ہے۔

وزیر پرائمری ہیلتھ ڈاکٹر جمال ناصرایم سی ایل کی جانب سے اسموگ کے خاتمے کیلئے پانی کا چھڑکاو بھی جاری ہے۔اسموگ تدارک کے اقدامات کے تحت کل لاہور سمیت دس اضلاع میں تعلیمی ادارے بند رہیں گے جبکہ مارکیٹیں تین بجے کے بعد کھلیں گی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

میٹھے تربوز خریدنے کے آسان طریقے

گھر بیٹھے میٹھا اور پکا تربوز پہچاننا اب ممکن گرمیوں کے موسم میں تربوز کی …