google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کی منصوبہ بندی مکمل - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کی منصوبہ بندی مکمل

ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ صوبے کے سات اضلاع میں ہوں گے، محکمہ داخلہ

محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا نے 26 نومبر کے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کی منصوبہ بندی مکمل کر لی۔

محکمہ داخلہ کاکہنا ہےکہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ صوبے کے سات اضلاع میں ہوں گے ٹیسٹ پشاور،کوہاٹ، ایبٹ آباد، مردان، سوات، ڈی آئی خان اور دیرلوئر میں ہو گا۔

محکمہ داخلہ کےمطابق سات اضلاع میں مجموعی طور پر 46 ہزار 220 امیدواروں نے رجسٹریشن کرائی ہے،ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے لیے 11 سنٹرز کا انتخاب کیا گیا ہےسائیبر سیکیورٹی کی غرض سے ایف آئی اے کی مدد حاصل ہو گی۔

 محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کے دوران سنٹرز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ کی جائے گی،سنٹرز کے اطراف میں موبائل سروس معطل رہے گی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ

ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں اسموگ کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر …