google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ایپل، میٹا اور ٹک ٹاک نے یورپی یونین کا اے آئی معاہدہ مسترد کر دیا - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

ایپل، میٹا اور ٹک ٹاک نے یورپی یونین کا اے آئی معاہدہ مسترد کر دیا

ٹیکنالوجی کمپنیوں ایپل اور میٹا دونوں نے یورپی یونین کی جانب سے پیش کردہ نئے مصنوعی ذہانت کے حفاظتی معاہدے کو مسترد کر دیا۔

ایمازون، گوگل، مائیکروسافٹ اور چیٹ جی پی ٹی بنانے والے اوپن اے آئی سمیت 100 سے زائد کمپنیوں نے یورپی یونین کے مصنوعی ذہانت کے معاہدے پر دستخط کردیے۔

جبکہ دستخط نہ کرنے والوں میں معروف اے آئی فرم اینتھروپک اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک بھی شامل ہے۔

یورپی یونین کا مصنوعی ذہانت معاہدہ تین بنیادی اقدامات کے ذریعے محفوظ اور قابل اعتماد مصنوعی ذہانت تیار کرنے کا رضاکارانہ عہد ہے.

مصنوعی ذہانت کی آگہی کو فروغ دینا؛ ہائی رسک اے آئی سسٹم کی شناخت؛ اور مصنوعی ذہانت کی گورننس  کی حکمت عملی کا اپنانا ہیں۔

معاہدے میں مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی تیار کرنے والی کمپنیوں کے لئے قانونی فریم ورک فراہم کرنے کے لئے گزشتہ ماہ نافذ ہونے والے اے آئی ریگولیشن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) ایک ٹرانسفارمیٹیو ٹیکنالوجی ہے جس کے متعدد فائدہ مند اثرات ہیں۔ پھر بھی، اس کی ترقی ممکنہ خطرات بھی رکھتی ہے۔

اس کی روشنی میں ، یورپی یونین نے دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت پر پہلا جامع قانونی فریم ورک ، اے آئی ایکٹ تشکیل دیا ہے ۔

About Aftab Ahmed

Check Also

موبائل انٹرنیٹ کی رفتار میں 28 فیصد اضافہ ہوا: پی ٹی اے کا دعویٰ

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن (پی ٹی اے) نے سال 2024 کی رپورٹ جاری کرتے ہوئے …