google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 فضا علی کو امریکا میں انسٹاگرام شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

فضا علی کو امریکا میں انسٹاگرام شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان فضا علی کو امریکا میں انسٹا گرام ریلز بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا۔

فضا علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر امریکا کی کچھ نئی ویڈیوز شیئر کی ہیں۔

پہلی ویڈیو میں اُنہیں امریکا میں ٹرین میں سفر کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ دوسری ویڈیو میں وہ ایک پارک میں ایک خوبصورت چھوٹی ٹرین کے ساتھ ساتھ چلتے ہوئے کیمرے کے لیے مختلف قسم کے پوز دیتے ہوئے نظر آ رہی ہیں۔

اداکارہ کو ویڈیوز میں رنگ برنگے پھولوں کے ڈیزائن والے شارٹ ٹاپ کے ساتھ سفید رنگ کی ریشمی پلازو پینٹ پہنے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اُنہیں یہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے بعد بولڈ لباس پہننے کی وجہ سے صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ پاکستانی اداکارائیں بیرونِ ملک جا کر بہت بولڈ ملبوسات پہنتی ہیں۔

یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل فضا علی کو لائیو شو کے دوران ڈانس کرنے پر بھی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ نیشنل ٹی وی پر بیٹھ کر یہ سب کرنا زیب نہیں دیتا، دنیا بھر میں ہمارا کیا امیج جاتا ہو گا؟

کچھ سوشل میڈیا صارفین کا یہ بھی کہنا تھا کہ فضا علی اپنے شو کو مشہور کرنے کے لیے ایسا کر رہی ہیں اور شہرت کی بھوک میں اپنی عزت اور وقار کھو رہی ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …