منگل , اکتوبر 14 2025

ملک میں قومی الیکٹرک وہیکل پالیسی ایک ماہ میں تیار کرنے کا فیصلہ

ملک میں قومی الیکٹرک وہیکل پالیسی ایک ماہ میں تیار کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ جس میں پالیسی تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وفاقی وزیر کی زیرصدارت الیکٹرک وہیکل پالیسی پر اسٹیئرنگ کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا۔

وزارت صنعت وپیداوار سے جاری اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیر وزارت وتوانائی سردار اویس احمد خان لغاری بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ اجلاس میں الیکٹرک گاڑیوں کی جامع پالیسی کی تشکیل پر غور کیا گیا۔

تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز نے اجلاس میں اپنی تجاویز پیش کیں۔ اجلاس میں قومی الیکٹرک وہیکل پالیسی ایک ماہ میں تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اسٹیئرنگ کمیٹی کا دوسرا اجلاس اگلے ہفتے منعقد ہو گا۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم نے الیکٹرک وہیکل پالیسی تشکیل دینے کے لیے اسٹیئرنگ کمیٹی بنائی تھی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

سمندری کیبل کی مرمت سے انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا امکان

پی ٹی سی ایل کے مطابق بین الاقوامی کیبل کی مرمت کا کام آج صبح …