google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پنجاب کی 7 جامعات کے مستقل وائس چانسلرز تعینات - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

پنجاب کی 7 جامعات کے مستقل وائس چانسلرز تعینات

پنجاب یونیورسٹی سمیت صوبہ پنجاب کی 7 جامعات کے مستقل وائس چانسلرز کے ناموں کا اعلان کردیا گیا۔

پنجاب کی جامعات کے مستقل وائس چانسلرز کا معاملہ ایک عرصے سے تاخیر کا شکار تھا لیکن آج سات جامعات کے مستقل وائس چانسلرز کے ناموں کا اعلان بالآخر کردیا گیا۔

ہائر ایجوکیشن کمیشن نے 7 جامعات میں وائس چانسلرز کی تعیناتی کے نوٹیفیکشن جاری کر دیے جس کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر محمد علی شاہ کو پنجاب یونیورسٹی کا وائس چانسلر تعینات کردیا گیا۔

اسی طرح پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر کو یوینورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور میں وائس چانسلر کی ذمے داریاں سونپ دی گئیں جبکہ یونیورسٹی آف گجرات میں پروفیسر و انجینیر ڈاکٹر احمد شجاع وائس چانسلر کی ذمے داریاں انجام دیں گے۔

یونیورسٹی آف ایجوکیشن میں پروفیسر ڈاکٹر عاکف انور چوہدری وائس چانسلر کے امور مستقل بنیادوں پر انجام دیں گے جبکہ پروفیسر ڈاکٹر محمد عنایت اللہ ٹیکسلا کی یو ای ٹی میں وائس چانسلر تعینات کر دیا گیا ہے۔

رحیم یار خان کی کواجہ فرید یونیورسٹی میں پروفیسر ڈاکٹر عامر اعظم وائس چانسلر ہوں گے جبکہ ملتان کی بہااؤلدین ذکریا یونیورسٹی میں پروفیسر ڈاکٹر زبیر اقبال وائس چانسلر کی ذمے داریاں انجام دیں گے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پنجاب میں کل سے بارش کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم آج بھی سرد …