پیر , اکتوبر 13 2025

باکسنگ فیڈریشن کے عہدیداروں پر تاحیات پابندی

پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے بیرون ملک پاکستانی باکسرز کے سلپ ہونے پر پاکستان باکسنگ فیڈریشن (پی بی ایف) کے صدر اور سیکریٹری پر تاحیات پابندی عائد کردی۔

دو سال میں پاکستان کے تین باکسرز بیرون ملک سلپ ہوچکے ہیں۔

2022 میں انگلینڈ میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز میں دو اور اٹلی میں ہونے والے کوالیفائنگ راؤنڈ میں ایک باکسر ٹیم کے ہمراہ وطن واپس نہیں آئے۔

پاکستان اسپورٹس بورڈ نے اس حوالے سے انکوائری کمیٹی تشکیل دی جس نے اپنی رپورٹ میں باکسنگ فیڈریشن کے صدر خالد محمود اور سیکریٹری ناصر تونگ پر تاحیات پابندی کی سفارش کی۔

پی ایس بی کے بورڈ آف گورنرز نے انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کی سفارشارت پر عمل درآمد کرنے کی منظوری دے دی۔

باکسنگ فیڈریشن کے صدر خالد محمود پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے سیکریٹری بھی ہیں، تاہم تاحیات پابندی کی صورت میں انہیں یہ عہدہ بھی چھوڑنا پڑ جائے گا۔

دوسری جانب ناصر تونگ نے بتایا کہ تاحیات پابندی غیر آئینی اور غیر قانونی ہے، وہ اس کو چیلنج کریں گے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

سینیٹر انوشہ رحمان پنجاب کی سینئر ایڈوائزر مقرر

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی سینیٹر …