google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پی ٹی اےنے آئی بی کی رپورٹس اور وزارت داخلہ کی سفارش پر سروسز بند - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

پی ٹی اےنے آئی بی کی رپورٹس اور وزارت داخلہ کی سفارش پر سروسز بند

ملک بھر میں سوشل میڈیا ایپ ’’ایکس‘‘ 7 ماہ سے بند ہےپاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی( پی ٹی اے)نے انٹیلیجنس بیورو( آئی بی) کی رپورٹس اور وزارت داخلہ کی سفارش پر فروری میں سروسز بند کی تھیں۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی( پی ٹی اے) کی جانب سے فراہم کی گئی دستاویزات کے  مطابق ریاست مخالف مواد کی وجہ سے ایکس بند اور متعلقہ وی پی اینز ڈاؤن کی گئیں،

الیکشن کے بعد سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں کیخلاف نفرت انگیز مواد اپ لوڈ کیا گیا، ملک دشمن ایجنسیوں نے جھوٹے پروپیگنڈے کیلئے سوشل میڈیا ایپس استعمال کیں۔

پی ٹی اے کی جانب سے فراہم کی گئی دستاویزات میں مزید بتایا گیا ہے کہ انٹیلی جنس بیورو نے 17 فروری کو پی ٹی اے کو خط لکھ کر باضابطہ آگاہ کیا،

آئی بی رپورٹ کے مطابق ملک میں انارکی اور بدامنی پھیلانے کی کوشش کی گئی،آئی بی نے ایکس اور وی پی این تک رسائی فوری محدود کرنے کی سفارش کی۔

دستاویزات میں مزید بتایا گیا ہے کہ وزارت داخلہ نے 17 فروری کو ایکس سروس تاحکم ثانی بند کرنے کی درخواست دی،پی ٹی اے نے سوشل میڈیا رولز 2021ء کے تحت ایکشن لیا اور سروسز بند کیں

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …