ہفتہ , ستمبر 12 2026
بریکنگ نیوز

ادویات پر 18 فی صد GST، قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ

مختلف ادویات پر 18فیصد تک جنرل سیل ٹیکس سے ان کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا، مریض ہفتوں کے بجائے صرف ایک2 دن کی دوائی خریدنے لگے۔

لاہور کے میڈیکل اسٹور مالکان نے بتایا کہ جِلد، ملٹی وٹامنز،کیلشیم، ملک پاوڈر، شوگر اسٹرپس اور ہربل ادویات پر18فیصد جنرل سیلزٹیکس لگایا گیا ہے، وہ مریض جو پہلے ہفتوں کی دوائی لے جاتے تھے، اب صرف ایک 2 دن کی خریدنے آتے ہیں۔

صدر ڈرگ لائرز فورم نور مہر نے کہا کہ ہربل، ہومیوپیتھی، وٹامنز اور فوڈ سپلیمنٹس پر18 فیصد جی ایس ٹی ظلم ہے، ڈرگ ایکٹ کے تحت ادویات پر ٹیکس نہیں لگ سکتا، حکومت اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ڈینگی سے بچاؤ کے لیے مچھر دانی استعمال

ڈینگی بخار سے بچاؤ: ماہرین کی جانب سے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی اپیل

ملک بھر میں مون سون کے موسم کے بعد ڈینگی بخار کے پھیلاؤ کے خدشات …