google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ’’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘‘نیٹ فلکس کے لیے تیار - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

’’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘‘نیٹ فلکس کے لیے تیار

’’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘‘ گزشتہ دو سال سے دنیا بھر کے سوشل میڈیا اکائونٹس اور خبروں کا حصہ بنی ہوئی ایک ایسی ویب سیریز ہے جس کا تعلق پاکستان سے ہے۔

یہ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جس نے دنیا بھر میں پاکستانی تفریحی صنعت اور پاکستان کا انتہائی مثبت تاثر پیدا کیا ہے ’’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو ‘‘بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے جسے مومنہ درید دن رات کی محنت سے پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے کوشاں ہیں۔

پاکستانی نیٹ فلیکس سیریز کے چرچے اس لئے بھی ہیں کہ اس میں پاکستانی اداکاروں کے بڑے نام بشمول فواد خان، ماہرہ خان، صنم سعید ،مایہ علی،ہانیہ عامر،بلال اشرف ،اقرا عزیز ، نادیہ خان، احد رضا میر ، حمزہ علی عباسی، خوشحال خان، نادیہ جمیل،عمیر رانا اور ثمینہ احمد سمیت دیگر کئی نام شامل ہیں۔ یہ ان میں سے بیشتر اداکاروں کی نیٹ فلیکس پر یہ پہلی سیریز ہے ۔

اس سیریز کی تیاری اب آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہے ۔مذکورہ ویب سیریز کو مومنہ درید پروڈکشن کی جانب سے امارات کی ریاست دبئی میں بنائی گئی ’مومنہ درید فلمز‘ کے بینر تلے بنایا جارہا ہے ۔

پاکستانی اوریجنل ویب سیریز کی کہانی 2013 میں فرحت اشتیاق کے اسی عنوان سے شائع ہونے والے ناول سے ماخوذ ہے جس کی شوٹنگ پاکستان کے علاوہ برطانیہ اور اٹلی میں بھی کی گئی ہے۔

’’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘‘ ناول کی کہانی ہارورڈ یونیورسٹی میں قانون پڑھنے والے سکندر نامی نوجوان کے گرد گھومتی ہے جس کی زندگی کئی مشکلات، اتار چڑھائو اور مسائل کا شکار رہتی ہے ۔ایسے میں اس کی ملاقات اٹلی کی آرٹسٹ لیزا سے ہوتی ہے اور اس کے بعد اس کی زندگی میں بہت سی تبدیلیاں آتی ہیں۔

ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ مذکورہ ویب سیریز کتنی اقساط پر مبنی ہوگی اور اسے کب تک ریلیز کیا جائے گا تاہم ممکنہ طور پر اسے آئندہ برس پیش کئے جانے کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔

یاد رہے کہ نیٹ فلیکس کی جانب سے پڑوسی ملک بھارت کی پہلی اوریجنل ویب سیریز 2016 میں ’سیکرڈ گیمز‘ کے نام سے ریلیز کی گئی تھی، جس کے بعد اب وہاں درجنوں فلمیں اور ویب سیریز ریلیز کی جا چکی ہیں۔

اسی طرح نیٹ فلیکس کی جانب سے مشرق وسطیٰ کے لیے پہلی عرب اوریجنل ویب سیریز 2018 میں ریلیز کی گئی تھی، تاہم 2022 میں نیٹ فلیکس نے عرب مواد کو مشرق وسطیٰ میں تیار کرنے کا آغاز بھی کیا تھا۔ حال ہی میں نیٹ فلیکس کی جانب سے پہلی سعودی عرب کی اوریجنل ویب سیریز کا ٹیزر جاری کرتے ہوئے اسے 6 ستمبر کو ریلیز کرنے کا اعلان بھی کیا گیا تھا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …