google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پاور سیکٹر کیلئے قلیل مدتی اور وسط مدتی اصلاحات تیار - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

پاور سیکٹر کیلئے قلیل مدتی اور وسط مدتی اصلاحات تیار

حکومت نے پاور سیکٹر کی بہتری کیلئے قلیل مدتی اور وسط مدتی اصلاحاتی پلان تیار کرلیا، کراس سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ،

گھریلو صارفین کیلئے سبسڈی کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈیٹا سے لنک کیا جائے گا۔ ٹیکسوں پر نظر ثانی ہوگی۔ سردیوں میں بجلی کی کم ہونے والی طلب کو بڑھا کر دگنا کردیا جائے گا۔

توانائی کے شعبے کا قبلہ درست کرنے کےلیے حکومت نے بڑے اقدامات کرنے کی ٹھان لی، جامع اصلاحات کیلئے قلیل مدتی اور وسط مدتی منصوبہ تیار کرلیا گیا۔ علمدرآمد کیلئے 6 ماہ سے ایک سال کے اہداف طے کرلیے گئے۔ کچھ اقدامات قلیل مدت اور کچھ وسط مدت میں کے جائیں گے۔

دستاویز کے مطابق صنعتی شعبے کا بوجھ کم کرنے کیلئے کراس سبسڈی ختم کی جائے گی، پاور سیکٹر میں ٹیکسز پر نظر ثانی کا فیصلہ کرلیا گیا جبکہ گھریلو صارفین میں سبسڈی صرف بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹر مستحقین کو ہی ملے گی۔

کیپٹو پاور کی گیس پاور پلانٹس کو دی جائے گی، درآمدی کوئلے سے چلنے والے پلانٹس کو مقامی کوئلے پر منتقل کیا جائے گا، نیٹ میٹرنگ ریشنلائز کرنے کا پلان ہے جبکہ کیپٹو پاورپلانٹس کو نیشنل گرڈ میں شامل کیا جائے گا۔ ٹرانسمیشن نقائص دور کرنے کیلئے 3 سے 5 سال کا منصوبہ بھی تیار کرلیا گیا۔

سردیوں میں بجلی کی طلب 10ہزارسے بڑھا کر20  ہزار میگا واٹ تک لے جانے کا پلان ہے، گیس ہیٹرز اور گیزرز سمیت دیگر آلات کو بجلی پر منتقل کیا جائے گا، غیر معیاری پنکھےتبدیل کیے جائیں گے ۔ ملک بھرمیں ڈیزل ٹیوب ویلز کو سولر پر منتقل کیا جائے گا۔

ڈسکوز کے بورڈز میں نجی شعبے کی نمائندگی بڑھائی جأئے گی جبکہ سی پی پی اے اور این ٹی ڈی سی کو ملا کر آزاد مارکیٹ آپریٹر کے نام سے الگ ادارہ بنانے کی بھی ٹھان لی گئی ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …