پیر , اکتوبر 13 2025

پاکستان کرکٹ ٹیم ہوم گراؤنڈز پر تین سال سے ٹیسٹ جیتنے میں ناکام

پاکستانی کرکٹ ٹیم گذشتہ تین سال سے ہوم گراؤنڈ پر کوئی ٹیسٹ نہیں جیت سکی ہے۔

پاکستان کے علاوہ زمبابوے بھی تین سالوں میں فتح سے محروم ہے۔ گرین شرٹس نےتین سال میں ہوم گراؤنڈ پر 9میچ کھیلے ٹیسٹ ہیں جن میں سے اسے پانچ ٹیسٹ میں شکست ہوئی ہے۔

پنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کی ذلت آمیز شکست کے بعد محسن نقوی پیر کو پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

انہوں نے بنگلہ دیش کے ہاتھوں بدترینشکست پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ٹیم کو جیسی کارکردگی دکھانی چاہیے تھی وہ ویسی نہیں دکھاسکی۔

اگلے میچ میں پاکستان ٹیم کم بیک کرے گی۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کو مبارکبا ددیتے ہوئے کہا ان کیلئے یہ تاریخی جیت ہے ۔

About Aftab Ahmed

Check Also

راولپنڈی میں تعلیمی ادارے کھل گئے، رابطہ سڑکیں بحال

چار روز بعد راولپنڈی میں معمولاتِ زندگی بحال ہونا شروع ہو گئے ہیں، جہاں تعلیمی …