google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 نومی انصاری اور انوشے اشرف کا شادی کا منصوبہ ادھورا رہ گیا؟ - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

نومی انصاری اور انوشے اشرف کا شادی کا منصوبہ ادھورا رہ گیا؟

پاکستان فیشن انڈسٹری سے وابستہ مشہور ڈیزائنر نومی انصاری نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اور میزبان انوشے اشرف نے ایک بار ایک دوسرے سے شادی کی منصوبہ بندی کر لی تھی لیکن یہ منصوبہ تَکمِیل کو نہ پہنچ سکا۔

انہوں نے حال ہی میں اداکار و میزبان احمد علی بٹ کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی اور انٹرویو کے دوران انوشے اشرف کو اپنے جگر کا ٹکڑا کہتے ہوئے اپنی سب سے بہترین دوست قرار دے دیا۔

حالیہ انٹرویو میں انہوں نے ماضی کی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک وقت ایسا بھی تھا جب انہوں نے اور انوشے اشرف نے ایک دوسرے سے ہی شادی کی منصوبہ بندی کرلی تھی کہ اگر ہمیں ایک سال میں کوئی نہیں ملا تو ہم آپس میں ہی شادی کرلیں گے۔

ان کے مطابق ان کی اور انوشے اشرف کی پسند و ناپسند ایک جیسی ہیں، دونوں کے شوق ایک جیسے ہیں اور دونوں ایک ساتھ بہت اچھا وقت گزارتے ہیں۔

ڈیزائنر کے مطابق شادی اور رزق سے متعلق تمام معاملات ہمارے ہاتھوں میں نہیں ہیں، ہر چیز کا وقت مقرر ہے جس کی قسمت میں جو لکھا ہے وہ تو مل کر رہے گا۔

خیال رہے کہ انوشے اشرف نے گزشتہ ماہ کے آغاز میں بذریعہ سوشل میڈیا اپنی شادی کا اعلان کیا تھا۔

تاہم نومی انصاری کا حالیہ انٹرویو منظر عام پر آنے کے بعد صارفین تبصرہ کر رہے ہیں کہ مذکورہ انٹرویو پرانا لگ رہا ہے کیونکہ انوشے کی تو شادی ہوگئی ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …