google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹیلی گرام‘ کے سی ای او گرفتار - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹیلی گرام‘ کے سی ای او گرفتار

فرانسیسی پولیس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹیلی گرام کے چیف ایگزیکٹیو پاویل دوروف کو پیرس کے شمال میں واقع ایک ہوائی اڈے سے گرفتار کر لیا ہے۔

فرانسیسی میڈیا کے مطابق صدر دوروف کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب ان کا نجی طیارہ لی بورگیٹ ہوائی اڈے پر اترا تھا۔

حکام کے مطابق 39 سالہ چیف ایگزیکٹیو پاویل دوروف کو مقبول میسجنگ ایپ سے متعلق جرائم کے الزام میں وارنٹ کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔

روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق فرانس میں روس کا سفارت خانہ صورت حال کی وضاحت کے لیے ‘فوری اقدامات’ کر رہا ہے۔

فرانسیسی ٹی وی چینل نے اپنی ویب سائٹ پر بتایا کہ دوروف اپنے نجی طیارے میں سفر کر رہے تھے۔

ٹیلی گرام خاص طور پر روس، یوکرین اور سابق سوویت یونین کی ریاستوں میں مقبول ہے۔

اس سے قبل 2018 میں روس میں اس ایپ پر پابندی عائد کر دی گئی تھی جب دوروف نے صارفین کا ڈیٹا حوالے کرنے سے انکار کر دیا تھا، لیکن 2021 میں اس پابندی کو واپس لے لیا گیا۔

فیس بک، یوٹیوب، واٹس ایپ، انسٹاگرام، ٹک ٹاک اور وی چیٹ کے بعد ٹیلی گرام کو بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز میں سے ایک قرار دیا گیا ہے۔

دوروف نے 2013 میں ٹیلی گرام کی بنیاد رکھی تھی اور انہوں نے 2014 میں اپنے وی کونٹاکٹ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر حزب اختلاف کی کمیونٹیز کو بند کرنے کے حکومتی مطالبات کو ماننے سے انکار کرنے کے بعد روس چھوڑ دیا تھا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

موبائل انٹرنیٹ کی رفتار میں 28 فیصد اضافہ ہوا: پی ٹی اے کا دعویٰ

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن (پی ٹی اے) نے سال 2024 کی رپورٹ جاری کرتے ہوئے …