google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پہلی آرٹیفیشل انٹیلیجنس یونیورسٹی قائم کرنے کا اعلان - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

پہلی آرٹیفیشل انٹیلیجنس یونیورسٹی قائم کرنے کا اعلان

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نواز شریف آئی ٹی سٹی میں پاکستان کی پہلی آرٹیفیشل انٹیلیجنس یونیورسٹی قائم کرنے کا اعلان کر دیا۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے بھر کے پوزیشن ہولڈر طلبہ، اِن کے والدین اور ٹیچرز کو مدعو کر لیا۔

پنجاب کے 9 بورڈز کے 138پوزیشن ہولڈرز طلبہ اور ان کے اساتذہ کو 5کروڑ 86 لاکھ کے کیش انعامات اور تعریفی اسناد پیش کی گئیں۔

تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعلیٰ مریم نواز نے پوزیشن ہولڈرز طلبہ کو سی ایم اسکالرشپ پروگرام دینے کا بھی اعلان کیا۔ 

ایوانِ وزیرِ اعلیٰ میں پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ آج طلبہ اور والدین کے لیے بڑا دن ہے، تمام پوزیشن ہولڈرز طلبہ کو مبارک باد دیتی ہوں، آپ کی کامیابی پر آپ کے والدین، اساتذہ کو مبارکباد دیتی ہوں۔

مریم نواز نے کہا کہ آج میں آپ کی کامیابی پر ماں کی طرح خوش ہوں، میں جیل میں رہی، مقدمات بھی بھگتے، میری آنکھوں میں آنسو نہیں آئے، ہمت اور بہادری سے نامساعد حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، میرے جیسے انسان کو رُلانا کوئی آسان کام نہیں،  آپ کو گارڈ آف آنر مل رہا تھا تو میری آنکھوں میں آنسو آ گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پوزیشن ہولڈر بچے ہمارے سر کا تاج ہیں، یقین ہے آئندہ سال پوزیشن ہولڈرز، ٹاپرز کی تعداد زیادہ ہو گی۔

مریم نواز نے خطاب کے دوران کہا کہ ہر آنے والا دن آپ کی تعلیم اور تربیت میں بہتری لے کر آئے گا، پوزیشن ہولڈرز میں بیٹیاں بھی شامل ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ پنجاب میں تعلیم کے وزیر میرٹ پر لگائے ہیں، ملک کا مستقبل نوجوانوں سے وابستہ ہے، بچوں کی شاندار کامیابی پر اساتذہ اور والدین کو مبارک باد دیتی ہوں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پانامہ کیسز دوبارہ کھول دئیے گئے، ملزمان کیخلاف انکوائر ی شروع

نیب اور ایف آئی اے نے پانامہ کیسز دوبارہ کھول دئیے ہیں۔ ذرائع وفاقی حکومت …