بدھ , اکتوبر 15 2025

ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بنگلادیش سے یو اے ای منتقل

بنگلادیش میں سیاسی بحران اور افرا تفری کے باعث ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 متحدہ عرب امارات (یو اے ای) منتقل کردیا گیا۔ 

آئی سی سی کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ ایونٹ یو اے ای میں کھیلا جائے گا جبکہ اسکا میزبان بنگلادیش ہی رہے گا۔ 

ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچز دبئی اور شارجہ میں ہوں گے۔ ایونٹ 3 سے 20 اکتوبر تک کھیلا جائے گا۔

کرکٹ کی عالمی تنظیم کا کہنا تھا کہ کچھ ممالک کی ٹریول ایڈوائزری کی وجہ سے بنگلادیش میں ایونٹ ممکن نہیں تھا۔

اسکا یہ بھی کہنا تھا کہ بنگلادیش ایونٹ کا انعقاد یادگار انداز میں کرواتا، تاہم اسے منتقلی کے فیصلے پر افسوس ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

سمندری کیبل کی مرمت سے انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا امکان

پی ٹی سی ایل کے مطابق بین الاقوامی کیبل کی مرمت کا کام آج صبح …