google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 آئی سی سی رینکنگ: بابراعظم کی پوزیشن برقرار، شاہین کی بھی ترقی - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

آئی سی سی رینکنگ: بابراعظم کی پوزیشن برقرار، شاہین کی بھی ترقی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پلئیرز کی نئی رینکنگ جاری کردی۔

آئی سی سی کی جانب سے تازہ ترین رینکنگ کے مطابق ون ڈے فارمیٹ میں بیٹرز کی رینکنگ میں بھارت کے روہت شرما نے اپنے ہم وطن شبمن گل کو ایک درجہ نیچے دھکیل دیا۔

ون ڈے بیٹرز کی رینکنگ میں بابراعظم کی بادشاہی تاحال برقرار ہے، وہ 824 رینٹنگ پوائنٹس کیساتھ پہلی پوزیشن پر قابض ہیں جبکہ بھارت کے کپتان روہت شرما ایک درجہ ترقی پاکر 765 پوائنٹس کیساتھ دوسری پوزیشن پر آگئے ہیں۔

بھارت کے ہی شبمن گل 763، ویرات کوہلی 746 پوائنٹس کیساتھ تیسری اور چوتھی پوزیشن پر قابض ہیں۔

بالرز کی رینکنگ میں جنوبی افریقا کے کیشو مہاراج کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ شاہین آفریدی 2 درجے ترقی پاکر 9ویں سے 7ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔

اسی طرح ون ڈے آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں افغانستان کے محمد نبی پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …