پیر , اکتوبر 13 2025

چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے تعلیم کے نامناسب رویے پر سینیٹر عرفان صدیقی کمیٹی سے مستعفی

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم کی چئیرپرسن بشریٰ انجم بٹ کے نامناسب رویے پر مسلم لیگ(ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا۔

قائمہ کمیٹی برائے تعلیم کے گزشتہ اجلاس میں چیئرپرسن بشریٰ انجم نے عرفان صدیقی کو بات کرنے سے روک دیا تھا۔

کمیٹی کے اجلاس میں ممبران نے چیئرپرسن بشری انجم بٹ سے عرفان صدیقی سے معذرت کرنے کا کہا تھا۔

اراکین کے اصرار پر بشریٰ انجم بٹ نے معذرت کر لی تھی جسے عرفان صدیقی نے قبول کر لیا تھا۔

عرفان صدیقی مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر ہیں جبکہ بشریٰ انجم بٹ مسلم لیگ(ن) کی سینیٹر ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

اساتذہ کے عالمی دن پر خراجِ تحسین: وزیراعظم کا پیغام اور معاشرے کی ذمہ داری

5 اکتوبر کو دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی اساتذہ کے عالمی دن کے …