google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 خلیجی ممالک کا سفر کرنے والے محنت کشوں پر ٹیکس عائد - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

خلیجی ممالک کا سفر کرنے والے محنت کشوں پر ٹیکس عائد

وفاقی حکومت نے پاکستان سے خلیجی ممالک جانے والے محنت کشوں پر ٹیکس عائد کر دیا۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے ایس آر او جاری کر دیا گیا۔ جس میں ایکسائز ڈیوٹی عائد کرنے کا ذکر کیا گیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق خلیجی ممالک جانے والے محنت کشوں کے ہوائی ٹکٹ پر 5 ہزار روپے ایکسائز ڈیوٹی عائد کی گئی ہے۔ ایکسائز ڈیوٹی محنت کشوں کے ویزے پر سفر کرنے والوں سے وصول کی جائے گی۔

ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ فی ٹکٹ 5 ہزار روپے فکسڈ رقم کے طور پر وصول کیے جائیں گے۔ ٹیکس امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ بیورو کے تصدیق شدہ لیبر ویزے پر لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ مذکورہ ٹیکس پاکستان سے خلیجی ممالک سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور کویت جانے والے محنت کشوں سے وصول کیا جائے گا۔ دیگر خلیجی ممالک میں قطر، بحرین، عمان اور عراق بھی شامل ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …