google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ایکس ہیڈکوارٹر کو بند کرنے کا اعلان - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

ایکس ہیڈکوارٹر کو بند کرنے کا اعلان

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس کے مالک ایلون مسک نے سان فرانسسکو میں قائم کمپنی کے ہیڈکوارٹر کو بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایلون مسک نے کہا ہے کہ 10 سال سے زائد عرصے تک کمپنی کے زیر استعمال دفتر کو بند کرنے کے علاوہ ان کے پاس کوئی چارہ نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ کمپنی کی تشکیل نو کے طور پر ایلون مسک پلیٹ فارم کو ’ایوری تھنگ ایپ‘ بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں جو صارفین کو رقوم بھیجنے اور وصول کرنے میں مدد دے گی۔

اپنی ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ اگر آپ رقوم بھیجنا یا وصول کرنا چاہتے ہیں تو سان فرانسسکو میں کام کرنا ناممکن ہے۔ اس لیے اسٹرائپ، بلاک (کیش ایپ) اور دیگر کو یہاں سے جانا پڑا۔

پوسٹ میں ایلون مسک کا اشارہ بظاہر کیلیفورنیا کے معاشی قوانین کی جانب ہے تاہم اسٹرائپ کے مطابق 2019 میں کمپنی نے سان فرانسسکو میں دفتر جگہ کی عدم دستیابی کی وجہ سے چھوڑا تھا۔

ایکس چیف ایگزیکٹیو لِنڈا ییکارینو نے اسٹاف کو کی جانے والی ایک ای میل میں بتایا کہ یہ دفاتر آئندہ چند ہفتوں میں بند کر دیئے جائیں گے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

موبائل انٹرنیٹ کی رفتار میں 28 فیصد اضافہ ہوا: پی ٹی اے کا دعویٰ

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن (پی ٹی اے) نے سال 2024 کی رپورٹ جاری کرتے ہوئے …