پاکستان کی انڈر 15 فٹ بال ٹیم بیٹر فیوچر پاکستان جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے ناروے روانہ ہو گئی۔
پاکستان کی انڈر 15 فٹ بال ٹیم بیٹر فیوچر ناروے کپ میں حصہ لے گی، ٹیم کے ساتھ ان کے ہیڈ کوچ راشد بلوچ اور دیگر موجود ہیں۔
روانگی کے موقع پر کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ ہم 6 مہینے سے ناروے کپ کی تیاری کر رہے ہیں، پاکستانی بیٹر فیوچر پاکستان ٹیم کی کامیابی کے لئے دعا کریں۔
پاکستانی بیٹر فیوچر فٹ بال ٹیم کے کوچ راشد بلوچ نے کہا کہ حکومت نے ناروے کپ میں شمولیت کے لئے بیٹر فیوچر پاکستان ٹیم کی کوئی مدد نہیں کی۔
ان کا کہنا تھا کہ ناروے کپ میں حصہ لینے کے لئے مدد کرنے والے ناروے کے دوستوں کے شکر گزار ہیں، امید ہے بیٹر فیوچر پاکستان ٹیم پاکستان کا نام روشن کریگی۔
پیٹرن چیف انور بلوچ کا کہنا تھا کہ انڈر15 فٹ بال ٹیم ناروے کے دوستوں کے تعاون سے روانہ ہورہی ہے۔