google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 21 اور 22 جولائی دنیا کے گرم ترین دن ریکارڈ - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

21 اور 22 جولائی دنیا کے گرم ترین دن ریکارڈ

یورپی یونین کلائمیٹ مانیٹرنگ ایجنسی کے ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق دنیا نے رواں سال 22 جولائی کو ایک بار پھر گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا، حالانکہ صرف ایک دن پہلے یعنی 21 جولائی کو گرمی نے دنیا بھر میں پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیے تھے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق دنیا بھر میں گرمی کی لہر بحیرہ روم، روس اور کینیڈا کے کچھ حصوں لگنے والی آگ نے عالمی سطح پر ہوا کا اوسط درجہ حرارت کو 22 جولائی (پیر) کو 17.15 ڈگری سیلسیس (62.87 ڈگری فارن ہائیٹ) تک پہنچا دیا۔

یورپی یونین کی کوپرنیکس کلائمیٹ چینج سروس کے مطابق 22 جولائی کا درجہ حرارت اتوار 21 جولائی سے 0.06C (0.11F) زیادہ تھا۔

گزشتہ سال جولائی میں 17.08 ڈگری سیلسیس یعنی 62.74 فارن ہائیٹ گرمی ریکارڈ کی گئی تھی تاہم، اس سال کی گرمی نے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیے۔

1940 سے موسمیاتی اعداد و شمار ریکارڈ کرنے والی کوپرنیکس کلائمیٹ چینج سروس کے مطابق یومیہ درجہ حرارت کا اوسط ریکارڈ اس سال اتوار 21 جولائی کو ٹوٹ گیا تھا۔

یاد رہے کہ آخری بار دنیا کا گرم ترین دن جولائی 2023 میں ریکارڈ کیا گیا تھا، جب کہ سائنس دانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ رواں ہفتے کے دوران 22 جولائی کا ریکارڈ ایک بار پھر ٹوٹ سکتا ہے۔

چین نے اس ہفتے گرمی کے انتباہات کا ایک سلسلہ جاری کیا ہے، جس میں وسطی اور شمال مغربی چین کے کچھ حصوں میں درجن بھر ویدر اسٹیشنز 40C سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پچھلے سال لگاتار 4 دن تک گرمی نے تمام ریکارڈ توڑے تھے ، 3 جولائی سے 6 جولائی تک شدید گرمی ریکارڈ کی گئی تھی اور اب رواں جولائی میں بھی کچھ اس طرح کا گرم موسم ریکارڈ کیا جارہا ہے جس میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

9 مئی برپا کرنے والا خود اسٹیبلشمنٹ کی پروڈکٹ ہے: خواجہ آصف

وزیردفاع اور رہنما پاکستان مسلم (ن) نےکہا ہے کہ 9 مئی برپا کرنے والا خود …