پیر , مارچ 16 2026

پی ٹی اے نے واٹس ایپ سروسز میں خلل کو ‘تکنیکی خرابی’ قرار دے دیا

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے واٹس ایپ سروسز میں خلل کو ‘تکنیکی خرابی’ قرار دے دیا۔

گزشتہ چند روز سے  ملک بھر میں موبائل فون ڈیٹا کے ذریعے واٹس ایپ استعمال کرنے والوں کو مختلف مسائل کا سامنا ہو رہا ہے۔

صارفین کی جانب سے شکایت کی جا رہی ہے کہ انہیں واٹس ایپ پر میڈیا فائلز جیسے وائس نوٹس، فوٹوز اور ویڈیوز بھیجنے یا موصول کرنے میں مشکلات کا سامنا ہو رہا ہے۔

صارفین کے مطابق میڈیا فائلز کو ڈاؤن لوڈ ہونے میں بہت زیادہ وقت لگتا ہے یا وہ فائلز ڈاؤن لوڈ ہوتی ہی نہیں۔

پی ٹی اے کی ترجمان نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے واٹس ایپ میں کسی قسم کے مسئلے کی تردید کی۔

انہوں نے کہا کہ واٹس ایپ یا کسی بھی سوشل میڈیا ایپ پر ابھی کوئی مسئلہ نہیں، اگر کسی کو مسئلے کا سامنا ہوا ہے تو یہ شاید تکنیکی خرابی کا نتیجہ ہو سکتا ہے۔

ایک تخمینے کے مطابق پاکستان میں واٹس ایپ استعمال کرنے والے افراد کی تعداد 5 کروڑ 23 لاکھ سے زائد ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

5G اسپیکٹرم نیلامی ڈیجیٹل معیشت کیلئے سنگ میل

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ NGMS/5G اسپیکٹرم نیلامی پاکستان کی ڈیجیٹل تبدیلی کو …