google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 فواد خان نے بھارتی مداحوں سے معافی مانگ لی - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

فواد خان نے بھارتی مداحوں سے معافی مانگ لی

پاکستان سمیت پڑوسی ملک بھارت میں بھی یکساں مقبولیت رکھنے والے سُپر اسٹار فواد خان نے انتظار کروانے پر اپنے بھارتی مداحوں سے معافی مانگ لی۔

19 جولائی کو پاکستانی اسٹار فواد خان اور صنم سعید کی بھارتی ویب سیریز ‘برزخ’ ریلیز ہوئی جس میں دونوں نے سوتیلے بہن بھائی کا کردار ادا کیا ہے۔

‘برزخ’ کے ذریعے فواد خان کی طویل عرصے بعد بھارت میں واپسی ہوئی ہے، اداکار کے بھارتی مداح طویل عرصے سے اُنہیں بھارتی پراجیکٹ میں دیکھنے کے لیے بےتاب تھے۔

ویب سیریز کی ریلیز کے بعد فواد خان نے جہاں بھارتی مداحوں کا انتظار ختم کروایا ہے تو وہیں اُنہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں مداحوں سے معذرت بھی کی۔

بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں فواد خان نے کہا کہ میں اس بات پر پختہ یقین رکھتا ہوں کہ ہر کام کا اپنا وقت ہوتا ہے، جب انسان کی زندگی میں صحیح وقت آتا ہے تو وہ کام ہوجاتا ہے۔

فواد خان نے کہا کہ میں یہی بات اپنے بھارتی مداحوں سے بھی کہنا چاہتا ہوں جنہوں نے میرا انتظار کیا، میں آپ سب کا بہت شکرگزار ہوں کہ آپ نے طویل عرصے تک میری واپسی کا انتظار کیا۔

اداکار نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ میں اس انتظار کے لیے بھارتی مداحوں سے معذرت خواہ بھی ہوں لیکن سچ یہ ہے کہ اتنظار کروانا میرے ہاتھ میں نہیں تھا۔

اُنہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کے موجودہ دور میں ہر اداکار کے لیے اپنے خاص مقام پر قائم رہنا بہت مشکل ہوگیا ہے کیونکہ وقت تیزی سے گزر رہا ہے اور ہر جگہ باصلاحیت لوگ موجود ہیں۔

فواد خان نے مزید کہا کہ جو مداح میرے کام کا انتظار کررہے ہیں تو اُن کے لیے خوشخبری ہے کہ اگلے سال 2025 میں میرے کافی نئے پراجیکٹس آئیں گے اور مجھے یقین ہے کہ آنے والا وقت بہت دلچسپ ہونے والا ہے۔

واضح رہے کہ فواد خان نے سال 2014 میں فلم ‘خوبصورت’ سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا تھا، اس فلم میں اُن کے ساتھ سونم کپور نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

اس کے بعد، اُنہوں نے بالی ووڈ فلم ‘کپور اینڈ سنز’ اور ‘اے دل ہے مشکل’ میں بھی کام کیا تھا، ان تینوں فلموں کے بعد بھارت میں فواد خان کی فین فالوونگ میں اضافہ ہوگیا تھا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …