google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 بجلی کی قیمت میں اضافے کا امکان - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

بجلی کی قیمت میں اضافے کا امکان

حکومت نے مہنگائی کے ستائے عوام کو بجلی کا نیا جھٹکا دینے کی تیاری کرلی ہے۔ بجلی کی قیمت میں 2 روپے 10 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔

سرکاری ڈسکوز کے صارفین کے لیے پہلے ہی مہنگی بجلی کو مزید مہنگا کیا جا رہا ہے، جس کے تحت ایک ماہ کے لیے فی یونٹ کی قیمت میں 2 روپے 10 پیسے تک اضافے کا امکان ہے۔ اس حوالے سے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا میں درخواست دائر کر دی ہے۔

سی پی پی اے کی جانب سے قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول کاسٹ ایڈجسمنٹ کی مد میں طلب کیا گیا ہے۔ ایف سی اے کی اس درخواست پر نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) 31 جولائی کو سماعت کرے گی۔ درخواست منظور ہونے کی صورت میں بجلی مہنگی کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا جائے گا۔

کے-الیکٹرک نے کراچی کے صارفین کو ایک جھٹکا دینے کی تیاری کرلی ہے اور بجلی فی یونٹ مزید 5 روپے 45 پیسے مہنگی کرنے کے لیے لیے نیشنل الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں درخواست دائر کردی ہے۔

کے-الیکٹرک کی درخواست پر شہر قائد کے بجلی کے صارفین کے لیے بجلی فی یونٹ 5 روپے 45 پیسے مہنگی ہونے کا خدشہ ہے، کے-الیکٹرک نے یہ درخواست فیول پرائس ایڈجسمنٹ کی مد میں جمع کرا دی  ہے۔

درخواست میں مئی اور جون کے ماہانہ ایف سی اے کی مد میں اضافہ مانگا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ مئی کے لیے 2 روپے 53 پیسے اور جون میں ایف سی اے کی مد میں 2 روپے 92 پیسے اضافے کی منظوری دی جائے۔

نیپرا کی جانب سے کے -الیکٹرک کی درخواست پر 30 جولائی کو سماعت کی جائے گی اور اتھارٹی سماعت کے بعد بجلی کی قیمت میں مزید اضافے سے متعلق حتمی فیصلہ کرے گی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …