پیر , دسمبر 1 2025

مہوش حیات نے خواتین سے متعلق اپنی سوچ کا اظہار کردیا

معروف اداکارہ مہوش حیات نے خواتین سے متعلق نیا پیغام جاری کرتے ہوئے اپنی سوچ کا اظہار کردیا۔

36 سالہ مہوش حیات سوشل میڈیا پر بہت زیادہ متحرک رہتی ہیں جہاں وہ اپنی تصاویر، نجی زندگی اور کام کے حوالے سے مداحوں کو آگاہ کرتی رہتی ہیں۔

اس مرتبہ اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر خواتین سے متعلق اپنی سوچ کا اظہار کیا ہے۔اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ مجھے نہیں لگتا کہ خواتین بے دل ہو رہی ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ میرے خیال میں خواتین زیادہ سے زیادہ آگاہ ہو رہی ہیں کہ وہ کس چیز کی مستحق ہیں اور ان کے ساتھ کیسا سلوک کیا جانا چاہیے۔

اپنے اس پیغام کے ساتھ اداکارہ نے اپنی بلیک اینڈ وائٹ تصویر بھی پوسٹ کی،مہوش حیات کے پیغام اور ان کی تصویر دونوں کو ہی مداح خوب پسند کر رہے ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح گیارہ بجے طلب

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح گیارہ بجے طلب کر لیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی …