google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 بڑی عمر کے فنکاروں کی کم عمر جیون ساتھی - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

بڑی عمر کے فنکاروں کی کم عمر جیون ساتھی

شوبزنس کی چمکتی دمکتی دُنیا میں عام طور پر یہ دیکھا گیا ہے کہ لاکھوں دِلوں پر راج کرنے والی اداکارائیں کبھی خود سے عمر میں چھوٹے فنکاروں سے بیاہ رچالیتی ہیں اور کبھی عمر میں بہت بڑے فنکاروں کو جیون ساتھی بنانے میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرتیں۔

آج ہم اُن خوش نصیب بڑی عمر کی فنکاروں کی بات کریں گے، جن پر کم عمر کی خُوبصورت اداکارائیں فِدا ہوئیں اور پھر ان کے ساتھ بیاہ رچالیا۔

بین الاقوامی شہرت یافتہ فنکار ضیاء محی الدین اور درامون کی اداکارہ عذرا محی الدین کی شادی کے موقع پردونوں کی عمروں میں 39برس کا فرق تھا، یعنی عذرا خود سے 39برس بڑے فنکار کو دل دے بیٹھی تھیں۔ 1994ء میں عذرا کی شادی ضیاء محی الدین سے ہوئی، جو پہلے سے شادی شدہ تھے۔

پاکستانی فلموں کے نامور ہدایتکار سید نور پر فلمون کی ہیروئین صائمہ اُس وقت فِدا ہوئیں، جب وہ رخسانہ نور کے شوہر تھے۔ صائمہ نے شادی کرتے وقت نہ یہ دیکھا کہ سید نور ان سے عمر میں 16سال بڑے ہیں اور شادی شدہ ہیں۔اب یہ دونوں شخصیات ہنسی خوشی خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں۔

ڈراموں کی صفِ اول کی اداکارہ اقراء عزیز کو جیو کے سپرہٹ ڈرامے ’’خدا اور محبت‘‘ میں بے حد پسند کیا گیا۔ اقراء عزیز خود سے عمر میں 11سال بڑے یاسر حسین کو دِل دے بیٹھی اور بات شادی پر ختم ہوئی۔ قبل ازیں یاسر نے اقراء کو لکس ایوارڈ کی تقریب میں اداکارہ شبنم اور ندیم کی موجودگی میں پروپوز کیا۔

پاکستانی ڈراموں میں کام کرنے والے دیگر فنکاروں میں فلک شیراپنی شریک حیات سارہ خان سے 6سال بڑے، جبکہ انعم احمد اپنے شوہر گوہر ممتاز سے 9سال چھوٹی ہیں۔

اسی طرح آغا علی شادی کے موقع پر حںا الطاف سے 7سال بڑے تھے، حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور کے درمیان عمروں میں 10سال کا فرق ہے۔

شہروز سبزواری، اداکارہ صدف کنول سے عمر میں 8سال بڑے اور ڈراموں کی سپراسٹار عائزہ خان اپنے جیون ساتھی ڈراموں اور فلموں کے ہیرو دانش تیمور سے 8سال چھوٹی ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …