google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 مجھے کسی اداکارہ نے شادی میں نہیں بلایا، حرا مانی - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

مجھے کسی اداکارہ نے شادی میں نہیں بلایا، حرا مانی

معروف اداکارہ حرا مانی نے شکوہ کیا ہے کہ انہیں کوئی بھی شادیوں پر نہیں بلاتا جب کہ ان کی قریبی ساتھی اداکاراؤں نے بھی انہیں شادی پر مدعو نہیں کیا۔

اداکارہ کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی مختصر کلپ میں انہیں اداکاراؤں کی جانب سے شادیوں میں نہ بلانے پر شکوہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

وائرل ہونے والی ویڈیو کچھ عرصہ پرانی ہے، جس میں انہوں نے میزبان میرا سیٹھی کو انٹرویو دیتے ہوئے ان سے بھی شکایت کی تھی کہ انہوں نے بھی انہیں شادی میں نہیں بلایا۔

حرا مانی نے معصومیت سے کہا کہ انہیں کوئی بھی شادیوں میں نہیں بلاتا، شاید اداکارائیں انہیں اپنا دوست نہیں سمجھتیں۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ انہیں نہ صرف میرا سیٹھی بلکہ سجل علی، سارہ خان اور اقرا عزیز نے بھی شادی پر نہیں بلایا۔

حرا مانی نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں نہیں پتا کہ انہیں لوگ شادیوں پر کیوں نہیں بلاتے، شاید وہ انہیں اپنا دوست نہیں سمجھتے۔

ان کا کہنا تھا کہ انہیں شادیوں پر جانے کا شوق ہوتا ہے لیکن کوئی انہیں شادیوں پر نہیں بلاتا۔

حرا مانی نے مزید کہا کہ جنہوں نےانہیں شادیوں پر نہیں بلایا، وہ ان سب کو اپنے بیٹے مزمل کی شادی پر بلائیں گی۔

اسی دوران میرا سیٹھی نے انہیں اپنی شادی پر نہ بلانے پر معذرت بھی کی اور واضح کیا کہ ان کے پاس اداکارہ کا واٹس ایپ نمبر نہیں تھا، جس وجہ سے وہ انہیں مدعو نہ کر سکیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …