google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 نیکسٹ جنریشن فائر وال کی تنصیب کیلئے بولیاں طلب - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

نیکسٹ جنریشن فائر وال کی تنصیب کیلئے بولیاں طلب

وفاقی حکومت نے سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں کے خلاف پروپیگنڈے کی روک تھام سے متعلق بڑا فیصلہ کرتے ہوئے نیکسٹ جنریشن فائر والز کی تنصیب کے لیے بولیاں طلب کر لی ہیں۔

فیصلے کے مطابق انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں پر نیکسٹ جنریشن اور ایپلیکیشن فائر والز نصب کی جائے گی، نیکسٹ جنریشن فائر وال ڈیپ پیکٹ انسپکشن کی صلاحیت کی حامل ہوگی۔

فیصلے کے تحت نیکسٹ جنریشن فائر وال سے ریئل ٹائم ڈیٹا کی مانیٹرنگ ہوسکے گی، یو آر ایل فلٹرنگ، ایپلیکیشن کنٹرول اور مالویئر پروٹیکشن ہوسکے گی، نیکسٹ جنریشن فائر وال سائبر سیکیورٹی خطرات کے خلاف پیشگی اقدامات کرسکے گی۔

فیصلے سے ویب ایپلی کیشن فائر وال ویب اپلیکشنز کے ڈیٹا مانیٹرنگ اور فلٹرنگ کرسکے گی۔

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے پیپرا کے ای پیڈ سسٹم کے تحت الیکٹرانک بولیاں طلب کی ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …