google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ن لیگ اور پی پی قائدین کی اہم بیٹھک - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

ن لیگ اور پی پی قائدین کی اہم بیٹھک

پی ٹی آئی پر پابندی پر مزید مشاورت کا فیصلہ

مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے درمیان مذاکرات کا اہم دور ایوان صدر میں ہوا، جس میں تحریک انصاف پر پابندی کے معاملے پر بھی مشاورت کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان مذاکرات کا اہم دور ایوان صدر میں ہوا، مذاکرات کے لیے مسلم لیگ ن کا وفد ایوان صدر پہنچا۔

حکومتی وفد نے ایوان صدر میں پیپلز پارٹی سے ملاقات کی مسلم لیگ ن کے وفد میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر قانون اور رانا ثناءاللہ ملاقات میں شامل تھے اٹارنی جنرل اور دیگر بھی ملاقات میں موجود تھے۔

پیپلز پارٹی کے وفد میں شیری رحمان، راجہ پرویز اشرف، ندیم افضل چن شامل تھے۔ زرائع کے مطابق اجلاس میں پنجاب کے انتظامی معاملات جبکہ موجودہ سیاسی صورتحال اور حکومت کی جانب سے تحریک انصاف پر پابندی کا معاملہ زیر غور آیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا پاکستان تحریک انصاف پر پابندی کے حوالے سے مزید مشاورت کی جائے گی اور ارکان کی رائے کو  مرکزی قائدین تک پہنچایا جائے گا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …