پیر , ستمبر 14 2026
بریکنگ نیوز

مخصوص مقامات پر موبائل سروس معطل کرنے کا فیصلہ

نویں اور دسویں محرم الحرام پر موبائل سروس کہاں بند ہوگی، پنجاب حکومت نے تعین کردیا۔

امن و امان کے قیام اور شہریوں کی حفاظت کیلئے مخصوص مقامات پر موبائل سروس معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کسی بھی شہر میں مکمل طور پر موبائل سروس معطل نہیں کی جائے گی بلکہ موبائل سروس صرف جلوس اور مجالس والے علاقوں میں ہی معطل کرنے کی سفارش کردی گئی۔

اکثریتی اضلاع میں 9 اور 10 محرم کو صبح 8 بجے سے رات 10 بجے تک جزوی طور پر موبائل سروس بند رہے گی۔

لاہور، قصور، شیخوپورہ، سرگودھا، خوشاب، سیالکوٹ، اٹک، جہلم اور چکوال میں سروس بند نہیں ہو گی۔ ملتان، خانیوال، لودھراں، وہاڑی، ساہیوال، پاکپتن، اوکاڑہ اور چنیوٹ میں موبائل سروس بحال رہے گی۔

فیصل آباد، بہاولنگر، حافظ آباد، گوجرانولہ، نارووال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، بھکر، منڈی بہاؤالدین، وزیر آباد اور راجن پور میں جزوی طور پر موبائل سروس بند ہوگی۔

راولپنڈی میں 28 مقامات، رحیم یار خان 15، میانوالی اور بہاولپور میں 11، لیہ میں 10، مظفرگڑھ 7 اور ننکانہ صاحب میں 6 مقامات پر موبائل سروس بند رہے گی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پاکستانی موبائل صارف زونگ بنڈل مہنگائی کے بعد اپنے فون پر بڑھی ہوئی قیمتیں دیکھ رہا ہے

زونگ بنڈل مہنگائی: ہفتہ وار پیکجز میں 29 فیصد تک اضافہ، عام صارف کی جیب پر بوجھ

مالی سال 2026 میں زونگ کے ٹاپ 15 ہائبرڈ بنڈلز کی قیمتوں میں اوسطاً 14.4 …