پیر , ستمبر 14 2026
بریکنگ نیوز

امبانیز کی شادی میں پاکستانی ملبوسات

امبانیز کی ’ویڈنگ آف دی ایئر‘ میں بالی ووڈ ستاروں نے پاکستانی ملبوسات میں جلوے بکھیرے۔

رواں سال مارچ سے شروع ہونے والی شادی 12 جون کو آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کے ساتھ بلآخر اپنے آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہے۔

اس شادی میں پاکستانی ڈیزائنرز کے ملبوسات بھی توجہ کا مرکز رہے۔

بالی ووڈ کی معروف شخصیات کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی دنیا سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی بھی پاکستان کے مشہور ڈیزائنر فراز منان، اقبال حسین اور محسن نوید رانجھا کے تیار کردہ ملبوسات میں اس شاندار شادی کی زینت بنے۔

بالی ووڈ کی مشہور اداکار رنبیر کپور، اداکارہ عالیہ بھٹ، کیارا ایڈوانی، کینیڈین گلوکار اے پی ڈھلن اور بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا نے پاکستانی ڈیزائنر فراز منان کے کپڑے زیب تن کیے۔

اس کے علاوہ چھوڑے نواب کی صاحبزادی اداکارہ سارا علی خان کے دو جوڑے پاکستانی ڈیزائنر اقبال حسین نے ڈیزائن کیے جبکہ برطانوی مصنف جے شیٹی کی اہیلہ و یوٹیوبر رادھی دیویلوکیا نے محسن نوید رانجھا کا تیار کردہ جوڑا پہنا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

نادرا انٹیگریٹڈ ویکسینیشن کارڈ سے متعلق ایئرپورٹ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کا سرکاری اعلامیہ

نادرا انٹیگریٹڈ ویکسینیشن کارڈ: بیرون ملک سفر کرنے والوں کے لیے 14 ستمبر سے لازمی قرار

حکومتِ پاکستان کے ایئرپورٹ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ، بارڈر ہیلتھ سروسز پاکستان نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے …