پیر , اکتوبر 13 2025

پنجاب، بلوچستان اور بالائی سندھ میں بارش کا امکان

گلگت بلتستان، کشمیر، خیبر پختونخوا اور خطہ پوٹھوہار میں چند مقامات پر آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شام اور رات میں وسطی، جنوبی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان اور بالائی سندھ میں بھی آندھی اور جھکڑ چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

سینیٹر انوشہ رحمان پنجاب کی سینئر ایڈوائزر مقرر

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی سینیٹر …